بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا

دو ججوں نے بانی پی ٹی آئی سے رابطہ کیا اور گارنٹی دی تھی کہ دھرنا ریورس کرلیں، آپ کی باتیں مان لی جائیں گی، گفتگو

جمعہ 26 اپریل 2024 20:01

بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے دعوی کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے ریورس کرایا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ ان دو ججوں نے بانی پی ٹی آئی سے رابطہ کیا اور گارنٹی دی تھی کہ دھرنا ریورس کرلیں، آپ کی باتیں مان لی جائیں گی۔فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے چار لوگوں کو یہ بات بتائی تھی اگر عدالت نے انہیں بلایا تو وہ مزید تفصیل بتانے کے لیے تیار ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں