پاکستان اور چین کی ہر دور میں مستحکم رہنے والی دوستی نسل در نسل مزید توانا ہو چکی ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

اتوار 22 مئی 2022 00:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی ہر دور میں مستحکم رہنے والی دوستی نسل در نسل مزید توانا ہو چکی ہے، سفارتی تعلقات کی تکمیل کے 71 برس مکمل ہونے پر مبارک باد دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میں چین کے اپنے پہلے دوطرفہ دورے کے لئے گوانگ ژو پہنچ چکا ہوں، آج پاک چین سفارتی تعلقات کو 71 برس مکمل ہوگئے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کے اسٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ وی سے پاک چین تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کے لئے ملاقات ہوگی، میں پاکستان اور چین کے عوام کو دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی تکمیل کے 71 برس مکمل ہونے پر مبارک باد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی ہر دور میں مستحکم رہنے والے دوستی نسل در نسل مزید توانا ہوچکی ہے۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں