عمران خان نے ریاست پاکستان کو ملنے والے تحائف سے مال بنایا، یہ اسی لیے عہدے پر آئے تھے، منی گالہ گینگ، مریم نواز

بدھ 29 جون 2022 21:59

عمران خان نے ریاست پاکستان کو ملنے والے تحائف سے مال بنایا، یہ اسی لیے عہدے پر آئے تھے، منی گالہ گینگ، مریم نواز
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2022ء) سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تحفے میں ملنے والی گھڑیاں فروخت کیے جانے کے معاملے پر (ن )لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے ریاست پاکستان کو ملنے والے تحائف سے مال بنایا، یہ اسی لیے عہدے پر آئے تھے، منی گالہ گینگ۔اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے عمران خان کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے ریاست پاکستان کو ملنے والے تحائف سے مال بنایا، یہ اسی لیے عہدے پر آئے تھے، منی گالہ گینگ۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک اور توشہ خانہ اسکینڈل سامنے آگیا ، پہلے میڈیا میں رپورٹ ہوئی گھڑیوں کے علاوہ تین مزید گھڑیاں عمران خان نے فروخت کیں اور اپنی حکومت کی ترامیم کا فائدہ اٹھا کر گھڑیوں کی قیمت کا تخمینہ اصل سے کم لگوایا اور اس کم قیمت کا 20 فیصد قومی خزانے میں جمع کروایا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق عمران خان نے توشہ خانے سے گھڑیاں اپنی جیب سے نہیں خریدیں بلکہ گھڑیوں کو پہلے اوپن مارکیٹ میں فروخت کیا پھر ان سے جو پیسے ملے ان میں سے 20 فیصد قومی خزانے میں جمع کرایا۔

ان تین گھڑیوں کی مالیت 15 کروڑ 40 لاکھ روپے تھی اور یہ گھڑیاں مشرق وسطیٰ کے اعلیٰ معزز ، خلیجی جزیرے کے شاہی خاندان کے فرد اور اسی خلیجی جزیرے کے ایک معزز شخص نے پاکستان کے وزیراعظم کو تحفے میں دی تھیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں