مقامی عدالت نے قانونی ٹیم کی طرف سے شہباز گل سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی

آج ملاقات کے حق میں نہیں، کل شہباز گل کو عدالت میں پیش کرنا ہے، قانونی ٹیم نے ملاقات کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی۔پراسیکیوٹر

جمعرات 11 اگست 2022 22:58

مقامی عدالت نے قانونی ٹیم کی طرف سے شہباز گل سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2022ء) اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے قانونی ٹیم کی طرف سے شہباز گل سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی ۔پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے کہا آج ملاقات کے حق میں نہیں، جمعہ کو شہباز گل کو عدالت میں پیش کرنا ہے۔

(جاری ہے)

صرف دو دن کا ریمانڈ ہے اور قانونی ٹیم نے ملاقات کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی۔پراسیکیوٹر نے مزید کہا کی قانونی ٹیم صبح ہی شہباز گل سے ملاقات کر لے، پولیس ملزم سے تفتیش کر رہی ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد شہباز گل سے ملاقات کی درخواست مسترد کی۔شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ قانونی ٹیم شہباز گل سے ملاقات کرنا چاہتی ہے ،اجازت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں