ایف بی آر افسران کی چھان پھٹک شروع، انٹیلی جنس ایجنسی کو ٹاسک مل گیا

انٹیلی جنس ایجنسی گریڈ 19، 20 اور 21 کے ملازمین کی معلومات اکٹھی کررہی ہے، ذرائع

بدھ 27 مارچ 2024 23:23

ایف بی آر افسران کی چھان پھٹک شروع، انٹیلی جنس ایجنسی کو ٹاسک مل گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملازمین کی تفصیلات کیلئے سول انٹیلی جنس ایجنسی کو ٹاسک دے دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایجنسی نے ملازمین کے دفاتر اور رشتے داروں سے معلومات لینا شروع کردی ہیں، انٹیلی جنس ایجنسی گریڈ 19، 20 اور 21 کے ملازمین کی معلومات اکٹھی کررہی ہے جس میں افسران کی مالی طورپر ایمانداری اور پروفیشنل کارکردگی کی معلومات لی جارہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق معلومات ملنے کے بعد ملازمین کو اے، بی اور سی کیٹیگری میں رکھا جائیگا، کیٹیگری اے اوربی کے افسران کو رپورٹ کی مناسبت سے پوسٹنگ دی جائے گی جب کہ کیٹیگری سی میں آنے والے ملازمین کو اہم ذمہ داری نہیں سونپی جائے گی اور ایسے افسران کو ملازمت سے فارغ بھی کیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق مستقبل میں ترقی بھی انہی رپورٹوں کی مدد سے کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں