پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق

معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہے جھوٹ بولے جاتے ہیں زہریلا پروپیگنڈہ کیاجاتا ہے لیکن پاکستان کا قافلہ کامیابی سے دوچار ہوگا،سابق وفاقی وزیر

ہفتہ 27 اپریل 2024 15:06

پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے لیکن مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہے ،پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،جھوٹ بولے جاتے ہیں زہریلا پروپیگنڈہ کیاجاتا ہے لیکن پاکستان کا قافلہ کامیابی سے دوچار ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ سٹینڈرڈ چلڈرن پرائمری سکول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ شدید بخار و نزلہ میں مبتلا ہوں لیکن سکول کے بچوں کے لئے آیا ہوں ،کسی سیاسی جلسے سے اس تقریب کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔دو لاکھ روپے امداد سکول کے لئے دیدیں گے، پندرہ بچے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن کے بچوں کو پیسے بطور انعام دیدیں ، سکول کو مڈل کروانا ہے تو اس کا جائزہ لیں گے، محکمہ تعلیم کی پالیسی دیکھنا ہوگا اگر مڈل بنانا ہوگا تو ضرور بنائیں گے۔

(جاری ہے)

۔ انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر ماہرین سے چیک کریں گے کہ اس سکول کو دوسری منزل بنانی ہے یا نہیں،سکول کی جو مقدمہ بازی چل رہی ہے قبضہ گروپوں کا مقابلہ کریں تو ہم آپ کے ساتھ ہیں کوئی پریشر نہیں لیں گے، سرکاری سکولوں میں کسی غنڈہ کو قبض اجازت نہیں دیں گے جو ہماری ذمہ داری ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے اور معاشی مشکلات ہیں، شہبازشریف حکومت ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے معاشی مسائل کو حل کریں، سعودی عرب میں بڑی سرمایہ کاری کے لئے وزیراعظم کوشش کررہے ہیں ،قرضہ کے بجائے سرمایہ کاری کریں ،معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے لیکن مایوس نہیں ہوں گے جینا مرنا ادھر ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو ٹوٹا پھوٹا بھوکا ننگا پاکستان نہیں بلکہ مستحکم پاکستان دینا ہے، جھوٹ بولے جاتے ہیں زہریلا پروپیگنڈہ کیاجاتا ہے لیکن پاکستان کا قافلہ کامیابی سے دوچار ہوگا۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان کو پرامن و محفوظ و مستحکم بنائیں گے، کسی سیاسی سوال کا جواب نہیں دوں گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں