چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی

بدھ 24 اپریل 2024 14:12

چیئرمین سینیٹ  سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں امریکی سفیر نے سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی ۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات ، دوطرفہ تعاون ، عوامی سطح پر روابط کو مزید بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں