اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا کی ملاقات

بدھ 24 اپریل 2024 21:43

اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2024ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا کی ملاقات کی ہے۔ملاقات میں موجودہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار، مزید مستحکم بنانے کا عزم کیا۔سپیکر نے کہاکہ پاکستان پرتگال سے اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی وفود کے تبادلوں اور پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے درمیان روابط سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ، اسپیکر نے اپنے پرتگالی ہم منصب کو پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے کی دعوت دی ۔

(جاری ہے)

سپیکرنے کہاکہ پارلیمانی،سماجی و اقتصادی شعبوں میں تعاون دونوں ملکوں کے لیے سودمند ہے، موجودہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے ،پرتگالی بزنس کمیونٹی پاکستان میں سرمایہ کاری کے پائے جانے والے وافر مواقعوں سے مستفید ہو سکتی ہے،پرتگالی سفیر نے سپیکر قومی اسمبلی کے تاثرات پر اظہار تشکر کیا اورکہاکہپاکستان خطے کا اہم ملک ہے۔ پرتگال پاکستان سے اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،دہشتگردی کے خاتمے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کاوشیں قابل ستائشیں ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں