آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات

صدرمملکت کاکان کنی اور معدنیا ت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار

بدھ 24 اپریل 2024 22:27

آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،زراعت، زرعی آلات اور دیگر آلات کی تیاری میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ۔بدھ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات میں کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں صدر مملکت نے کان کنی اور معدنیا ت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دیرینہ تعلقات ہیں ۔آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے صدر مملکت کو پاکستان-آسٹریلیا تعلقات کی موجود سطح بارے آگاہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور آسٹریلیا تعلیم ، دفاع اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں