شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات،وزارت آئی ٹی کی مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی

جمعرات 25 اپریل 2024 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔جمعرات کووزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفد میں میٹا کی پاکستان میں پبلک پالیسی ہیڈ دانیہ مختار اور مینیجر پبلک پالیسی تعبیر اطہر شامل تھیں۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذمہ دارانہ استعمال کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔میٹا کے وفد نے وزیر مملکت برائے آئی ٹی کو میٹا کمپنی کے پاکستان میں ورکنگ اور مختلف کیمپینز کے بارے میں بریفنگ دی۔وفد نے میٹا کمپنی کی جانب سے ڈیجیٹل سیفٹی کمپین، ڈیجیٹل لیٹریسی پروگرام، الیکشن ایجوکیشن کیمپین کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے میٹا کی پاکستان میں ورکنگ کو سراہا اور وزارت آئی ٹی کی مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں