پاکستا ن کی سیاسی قیادت سے ملاقاتوں میں پاکستان کی سماجی اوراقتصادی ترقی کی بنیادوں کو مضبوط کرنے سے اتقاق کیاہے، عہدیدار عالمی بینک

پیر 13 مئی 2024 14:49

پاکستا ن کی سیاسی قیادت سے ملاقاتوں میں  پاکستان کی سماجی اوراقتصادی ترقی کی بنیادوں کو مضبوط کرنے سے   اتقاق کیاہے،  عہدیدار عالمی بینک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) جنوبی ایشیا کیلئے عالمی بینک کے علاقائی نائب صدرمارٹن ریزرنے کہاہے کہ ان کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران عالمی بینک اورپاکستان نے ملک کی سماجی اوراقتصادی ترقی کی بنیادوں کو مضبوط کرنے سے اتقاق کیاہے۔ اپنے وڈیوپیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کادورہ انہوں نے ایسے موقع پرکیاہے جب ہم پاکستان کیلئے نئے ترقیاتی فریم ورک تشکیل دے رہے ہیں،دورہ پاکستان کے دوران میری وزیراعظم پاکستان اور کابینہ کے اراکین سے بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ مذاکرات میں ہم نے فریم ورک کی ترجیحات سے اتقاق کیاہے، ہم نے اس بات پراتقاق کیاہے کہ نئے فریم ورک میں ہم زیادہ یکسو ہوکر کام کریں، ملک میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اوراسے فروغ دیا جائے گا تاکہ پاکستان نموکی وہ شرح حاصل کرسکے جس کی ملک کوضرورت ہے۔

(جاری ہے)

مارٹن ریزرنے کہاکہ ہم نے پاکستان کی سماجی اوراقتصادی ترقی کی بنیادوں کو مضبوط کرنے سے بھی اتقاق کیاہے، چائلڈسٹنٹگ، سیکھنے کے عمل میں بہتری، موسمیاتی وماحولیاتی موزونیت ولچک، توانائی کے شعبہ کے مسائل کے حل اورماحول دوست توانائی کا حصول ایسے شعبہ ہیں جہاں عالمی بینک پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن کے ضمن میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون جاری کریں گے کیونکہ نئی ٹیکنالوجیز کے استعمال سے نہ صرف شہریوں کو خدمات کی فراہمی بلکہ اس سے گورننس میں بھی بہتری آتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کے ساتھ رابطہ کاری جاری رکھیں گے۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں