بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، احسن اقبال کی زیرصدارت بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے اجلاس
منگل 14 مئی 2024 16:11
(جاری ہے)
وفاقی وزیر احسن اقبال نے بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے عمل میں تیزی لانے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، پاور ڈویژن اور صوبائی حکومت بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے اور اس پر عمل درآمد کے لیے جامع روڈ میپ اور حکمت عملی مرتب کر کے جلد پیش کریں۔
انہوں نے کہا کہ عوام میں بجلی چوری کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے، آگاہی مہم کے ذریعے یہ بات سمجھائی جائے کہ بلوں کی ادائیگی کرنے والوں کے ساتھ کوئی نا انصافی نہیں کی جا سکتی، بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی بجلی کی پیداوار اور ترسیل میں تعطل کا باعث بنتے ہیں، بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی لوڈ شیڈنگ کا بڑا سبب ہیں، بجلی چوروں کے خلاف قانونی اقدامات کیے جائیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں بجلی کی قلت کی وجہ سے کسانوں کو زراعت اور کھیتی باڑی کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بجلی کی ترسیل اور فراہمی میں بہتری لانا زراعت کے شعبے کے لیے ناگزیر ہے، نا کافی بجلی اور لوڈ شیڈنگ سے زراعت کے شعبے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے متبادل ذرائع اختیار کرنا صوبے کے عوام کی سب سے اہم ضرورت ہے، شمسی توانائی کا حصول اور سولر ٹیوب ویل زراعت کے شعبے میں بہتری لا سکتے ہیں، بجلی کی چوری روکنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، اس حوالے سے صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت بجلی چوری کو روکنے کے لیے اقدامات یقینی بنائے گی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
این سی ایچ ڈی اورمختلف این جی اوز کے تعاون سے دین کالونی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ منعقد
خاور مانیکا پر تشدد کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج‘ دہشتگردی کی دفعات شامل
سٹریٹ چلڈرن کے ٹیلنٹ کو مزید نکھارنے کی ضرورت ہے، با صلاحیت نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پر عزم ہیں،رانا ..
سفری خدما ت کی برآمد میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد کمی ہوئی،سٹیٹ ..
معاشی ترقی،سماجی خوشحالی اور سرسبز مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے پائیدار اقتصادی طریقوں کو اپنانے کی ..
لوڈ شیڈنگ صرف ان فیڈرز پرکی جا رہی ہے جہاں نقصانات ہورہے ہیں،اویس لغاری
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے9مئی کے دو واقعات میں عمران خان کو بری کردیا
برقی مشینری اور آلات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 89 فیصد کا اضافہ ریکارڈ
پاکستان کی موجودہ صورتِ حال کو 1971کے مشرقی پاکستان کے حالات جیسا قرار دینا اور یہ تاثر پیدا کرنا کہ ملک ..
کنزیومر فنانسنگ کے تحت بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کے حجم میں اپریل کے دوران 7.5 فیصد کی
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 61پوائنٹس گر کر 74 ہزار 774 پوائنٹس پر آگیا
عمران خان کی نیب ترامیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت‘کیس کی سماعت براہ راست دکھانے کی درخواست مسترد
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
خاور مانیکا پر تشدد کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج‘ دہشتگردی کی دفعات شامل
-
پنجاب حکومت نے اساتذہ کے لیے نئی ٹرانسفر پالیسی متعارف کروا دی
-
لوڈ شیڈنگ صرف ان فیڈرز پرکی جا رہی ہے جہاں نقصانات ہورہے ہیں،اویس لغاری
-
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے9مئی کے دو واقعات میں عمران خان کو بری کردیا
-
پاک ایران بارڈر پرایرانی فورسز کی فائرنگ سے 4 پاکستانی جاں بحق2زخمی ہوگئے
-
عمران خان کی نیب ترامیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت‘کیس کی سماعت براہ راست دکھانے کی درخواست مسترد
-
’فیصلہ پسند آئے تو ٹھیک نہ آئے تو جج کالی بھیڑیں بن جاتے ہیں؟‘
-
الیکشن کمیشن بتائے کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کب کروائے جارہے ہیں؟ .پشاور ہائی کورٹ
-
9مئی کے مجرمان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے،فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
-
الیکشن ٹربیونل سماعت:اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے48اوراین اے46 کے نتائج مسلم لیگ نون مشکل میں پھنس گئی
-
نیب ترامیم کیس، سپریم کورٹ نے سماعت براہ راست دکھانے کی درخواست مسترد کردی
-
عمران خان ویڈیو لنک پر سپریم کورٹ میں پیش عدالت کی کارروائی کو لائیو سٹریمنگ دکھانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ