وزیراعظم محمدشہباز شریف کی ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیاایڈیٹرزاینڈ نیوزڈائریکٹرز کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے عہدیداران کو مبارکباد

جمعرات 16 مئی 2024 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) وزیراعظم محمدشہباز شریف نے ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیاایڈیٹرزاینڈ نیوزڈائریکٹرز(اے او ای ایم ای این ڈی) کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے عہدیداران کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب عہدیداران آزادی اظہار رائے کے فروغ، جمہوریت کے استحکام اور سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کووزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم نے نومنتخب صدر اظہر عباس ، سینئرنائب صدر ایازخان ، نائب صدرمحمدعثمان ، سیکرٹری جنرل طارق محمود اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایڈیٹرز اور نیوزڈائریکٹرز کا ریاست میں مثبت صحافت کے فروغ کیلئے کردار انتہائی کلیدی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ امید ہے نو منتخب عہدیداران آزادی اظہار رائے کے فروغ، جمہوریت کے استحکام اور سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے،میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، حکومت (اے اوای ایم ای این ڈی)کے میڈیا کی ترقی اور اسے جدید خطور پر استوار کرنے کیلئے اقدامات میں ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گی۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں