ججز خط سے واضح ہوگیا کہ عدلیہ دباؤ برداشت کرنے کو تیار نہیں

وزراء اور حکومت سے ووٹ لے کر سینیٹر بننے والوں نے عدلیہ پر حملے شروع کردیئے، عدلیہ کو دھمکیاں دینے والوں کو نااہل کرنا چاہیے، ادارے کے سربراہ کو ایکشن لینا چاہئے۔ مرکزی رہنماء پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 مئی 2024 22:07

ججز خط سے واضح ہوگیا کہ عدلیہ دباؤ برداشت کرنے کو تیار نہیں
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی 2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ججز خط سے واضح ہوگیا کہ عدلیہ دباؤ برداشت کرنے کو تیار نہیں، وزراء اور حکومت سے ووٹ لے کر سینیٹر بننے والوں نے عدلیہ پر حملے شروع کردیئے، عدلیہ کو دھمکیاں دینے والوں کو نااہل کرنا چاہیے، ادارے کے سربراہ کو ایکشن لینا چاہئے۔

انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہوئی کہ ہمارے لیڈر عمران خان کی ایک جھلک سے سارا سسٹم اتنا خوفزدہ ہے کہ کیس کی سماعت براہ راست دکھائی جارہی تھی ، بانی پی ٹی آئی نے کیا کرنا تھا کہ براہ راست کاروائی نہیں دکھائی گئی، لیڈر نے آنا تھا تو گھبرا کردوڑ گئے بھاگ گئے ، اس کا جواب ان کو دینا چاہیے، ہم تو بڑے جوش میں تھے کہ اتنے عرصے بعد قوم نے جس آدمی کی آواز پرجیل میں غیرموجود لوگوں کو آگے کیا ،دیکھیں عمران خان کی تصویر کس طرح وائرل ہوئی ہے، لوگ تصویر دیکھ کر مٹھائیاں بانٹ رہے تھے، اگر نظر آجاتے تو پتا نہیں کیا خوف تھا۔

(جاری ہے)

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ وزراء اور حکومت سے ووٹ لے کر سینیٹر بننے والوں نے عدلیہ پر حملے شروع کردیئے ہیں، ایسے لوگوں کا کیسز سے کوئی لینا دینا نہیں لیکن عدلیہ کو ٹارگٹ کرلیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے علاوہ دیگر ججز نے بھی خط لکھے، ججز خط سے واضح ہوگیا کہ عدلیہ دباؤ برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ دھمکیاں دے کر عدلیہ کو دبانے کی کوشش کی جائے گی تو یہ بھونڈی کوشش ہے، عدلیہ کو ایسی پریس کانفرنسز کرکے دھمکیاں دینے والوں کو مثال بنا دینا چاہیے۔

اگر کسی جج کو دھمکیاں دی جارہی ہیں تو ادارے کے سربراہ کو ایکشن لینا چاہئے، ججز ایکشن لیتے ہیں یا لے رہے ہیں بالکل لینا چاہیے اور مثال بنانا چاہیئے۔ عدلیہ کو دھمکیاں دینے والوں کو نااہل کرنا چاہیے، سپریم کورٹ کو اس قسم کی پریس کانفرنس کا ازخود نوٹس لینا چاہئے۔ یہ کیا طریقہ ہوا کہ ججز کو دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ 

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں