گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل

وفاقی تعلیمی ادارے صبح ساڑھے 7 بجے سے ایک بجے تک کھلیں گے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 17 مئی 2024 14:40

گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی 2024ء ) گرمی کی شدت اور ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل کر دئیے گئے ہیں۔ سیکریٹری ایجوکیشن کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق وفاقی تعلیمی ادارے صبح ساڑھے 7 بجے سے ایک بجے تک کھلیں گے۔ نئے اوقات فوری نافذ العمل ہوں گے اور گرمیوں کی چھٹیوں تک رہیں گے۔ سیکریٹری ایجوکیشن کا اس سلسلے میں مزید کہنا ہے کہ اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا مقصد طلبہ اور اساتذہ کا تحفظ ہے۔

اسی حوالے سے پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 18 مئی سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،راولپنڈی ،مری،گلیات،اٹک،چکوال،منڈی بہاوالدین ،گجرات،جہلم،گجرانوالہ میں تیز ہواں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہےجبکہ لاہور، قصور ،سیالکوٹ،نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ خوشاب سرگودھا اور میانوالی میں آندھی اور بارشوں کے امکانات ہیں،رواں ماہ درجہ حرارت اوسطا 8 ڈگری تک بڑھنے ،21 سے 27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کے امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سمیت محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو سٹاک ،انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ واسا، پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں