وزیراعظم شہباز شریف کی سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

جمعہ 17 مئی 2024 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایکس پر اپنے مبارکباد کے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی ہے، ٹیم کی صلاحیت اور ٹیم ورک بہترین رہا، پاکستان نے چیمپئن شپ میں اپنے تمام چھ میچوں میں کامیابی حاصل کی، ٹیم پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں