پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے بچوں کی بہترین نشوونما ضروری ہے،حکومت بچوں کی بہترین نشوونما کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی.وزیر اعظم شہباز شریف
بنیادی صحت کی ناکافی سہولیات، ضروری غذائی اجزاءکی کمی، آلودہ پانی کا استعمال، ناکافی صفائی ستھرائی اور نشوونما کے حوالے سے آگاہی نہ ہونا بچوں کی نشوونما میں کمی کی بڑی وجوہات ہیں اجلاس کو ان وجوہات کے سد باب کیلئے تجاویز سے بھی آگاہ کیا گیا. وزیراعظم کو بین الاقوامی ماہرین کا بچوں کی نشوونما میں کمی کے سدباب کیلئے اعلی سطح کا اجلاس میں بریفنگ
میاں محمد ندیم جمعہ 17 مئی 2024 22:43
(جاری ہے)
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بین الاقوامی ماہرین کا بچوں کی نشوونما میں کمی کے سدباب کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا . وزیراعظم نے اجلاس میں شریک بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں اور ماہرین کا شکریہ ادا کیا اجلاس میں وزیراعظم کو عالمی بینک کی جانب سے پاکستان میں بچوں کی نشوونما کے حوالے سے اعداد و شمار پر مفصل رپورٹ پیش کی گئی اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان میں بچوں کی ایک بڑی تعداد کو نشوونما کی کمی کا خطرہ لاحق ہے. اجلاس کو بتایا گیا کہ بنیادی صحت کی ناکافی سہولیات، ضروری غذائی اجزاءکی کمی، آلودہ پانی کا استعمال، ناکافی صفائی ستھرائی اور نشوونما کے حوالے سے آگاہی نہ ہونا بچوں کی نشوونما میں کمی کی بڑی وجوہات ہیں اجلاس کو ان وجوہات کے سد باب کیلئے تجاویز سے بھی آگاہ کیا گیا. علاوہ ازیں اجلاس کو ٹی بی، ہیپاٹائیٹس، ذیابیطس اور دیگر موذی بیماریوں کے حوالے سے بھی پاکستان کے اعداد و شمار پیش کئے گئے اور ان کو روکنے کیلئے تجاویز پیش کی گئیں وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو فوری طور قومی سطح پر اس حوالے سے ایک جامع منصوبہ بنا کر پیش کرنے کی ہدایت کی. اجلاس میں وفاقی وزراءاحسن اقبال، احد خان چیمہ، وزیرِاعظم کے کوآرڈینیٹر ملک مختار احمد بھرت، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان، متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام، ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائیریکٹر ناجے بینحسن، یونیسیف کے پاکستان میں نمائندے عبداللہ فاضل،عالمی غذائی پروگرام کے پاکستان میں نمائندے کوکو اوشییامہ اور دیگر عالمی شہرت یافتہ ماہرین نے شرکت کی چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریوں ،ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹہ، ڈاکٹر ساجد صوفی، ڈاکٹر اعجاز نبی اور متعلقہ شعبے سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ ماہرین نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی.
متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عمران خان اور کے مقدمات فوری ختم کرکے مفاہمت کا راستہ کھولا جائے، محمد علی درانی
عمران خان کو جیل میں حاصل سہولیات کا نوٹس لینے کا مطالبہ
جو رویہ میری جماعت نے میرے ساتھ رکھا میں اس کا حقدار نہیں تھا،شیر افضل مروت کاعمران خان سے گلہ
زرتاج گل قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر نامزد
مشہود نے ارزیش اعظم کی بطور پی ایم وائی پی کے ایسپورٹس کوآرڈینیٹر تقرری کردی
پاکستان کے ساتھ نئے پروگرام پر ورچوئل مذاکرات جاری ہیں، آئی ایم ایف
عمران خان سے ہاتھ جوڑ کر پاؤں پکڑ کر روکا تھا ، وہاں تک نہ جائیں واپسی نہیں ہوگی
نیلوفر بختیار کی زیر صدارت’’آرٹ آف پیرنٹنگ‘‘پر اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس ،پالیسی فریم ورک پر ..
سردار تنویر الیاس گرفتار کر لیے گئے
اسٹیبلشمنٹ نہ چاہتی تو یہ مینڈیٹ چور کبھی حکومت میں نہیں آسکتے تھے
پاکستان میں فائیو جی لانچنگ کیلئے تیار
پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کیساتھ بیٹھنے کو تیار ہے تو اپنا کردار ادا کر سکتا ہوں: محمود خان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عمران خان اور کے مقدمات فوری ختم کرکے مفاہمت کا راستہ کھولا جائے، محمد علی درانی
-
لاہور کے گلی کوچوں اور شاہراہوں میں قربانی کے جانور بیچنے پر دفعہ 144نافذ
-
عمران خان کو جیل میں حاصل سہولیات کا نوٹس لینے کا مطالبہ
-
جو رویہ میری جماعت نے میرے ساتھ رکھا میں اس کا حقدار نہیں تھا،شیر افضل مروت کاعمران خان سے گلہ
-
عثمان ڈار کی نو مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت منظور
-
زرتاج گل قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر نامزد
-
ہتک عزت قانون کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاگیا
-
قائم مقام گورنر نے ہتک عزت بل پر دستخط کر دئیے، باقاعدہ قانون بن گیا
-
عمران خان سے ہاتھ جوڑ کر پاؤں پکڑ کر روکا تھا ، وہاں تک نہ جائیں واپسی نہیں ہوگی
-
سردار تنویر الیاس گرفتار کر لیے گئے
-
اسٹیبلشمنٹ نہ چاہتی تو یہ مینڈیٹ چور کبھی حکومت میں نہیں آسکتے تھے
-
پاکستان میں فائیو جی لانچنگ کیلئے تیار