بلاول بھٹو کا خوشاب ٹرک حادثہ پر اظہار افسوس

پیاروں کو کھونے والوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں‘چیئرمین پی پی پی کا بیان

ہفتہ 18 مئی 2024 23:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے ضلع خوشاب میں ٹرک حادثہ میں ہلاکتوں پر اظہار رنج و غم کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خوفناک حادثہ میں معصوم بچوں سمیت قیمتی جانوں کا ضیاع باعثِ صدمہ ہے۔حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حادثے کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے اوراس طرح کے حادثات کی روک تھام کیلئے متعلقہ حکام اور شہریوں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں