حکومت کا کرغزستان معاملے پر انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان
یہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ہوگی جس کا نوٹی فکیشن جلد ہی جاری کردیا جائیگا، ہسپتال میں زخمی شاہ زیب سے ملا تو پریشان تھا ،کرغز حکام نے کہا طلبہ اور ورکرز ہمارے مہمان ہیں ، ہم نے بشکیک واقعہ کے ملزمان کا تعین کرکے گرفتار کرلیا ہے، یوسف رضاگیلانی
بدھ 22 مئی 2024 16:25
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے بعد کرغزستان کے وزیرخارجہ سے ملاقات کی جس میں پاکستانی طلبہ پر حملے کے معاملے پر گفتگو کی اور ان سے درخواست کی کہ میں فوری طور پر بشکیک جاکر وہاں طلبہ کو دیکھنا چاہتا ہوں جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے تھوڑا وقت دیں۔
اسحق ڈار نے کہاکہ انہوں نے اپنے صدر سے بات کی، جس پر انہوں نے مجھے ویلکم کہا اور پھر میں اپنے کرغز ہم منصب کے ساتھ ہی آستانہ سے بشکیک روانہ ہوا، جہاں میں نے کرغزستان کے نائب وزیراعظم سے تفصیلی ملاقات کی جس میں انہوں نے مجھے یقین دہانی کروائی کہ حالات اب معمول پر آچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ 3 پاکستانی طلبہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور باقیوں کو پہلے ہی ڈسچارج کردیا گیا، جب میں نے ہسپتال کا دورہ کیا تو وہاں صرف ایک پاکستانی شہری موجود تھا، ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ 3 زخمیوں میں سے مزید 2 کو ڈسچارج کردیا گیا ہے اور وہاں موجود شاہ زیب کا جبڑا ٹوٹا ہوا تھا جو وہاں ایک ٹیکسٹائل مل میں کام کرتے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جب میں شاہ زیب سے ملا تو وہ پریشان تھا اور اس نے بتایا کہ وہ اٹک کا رہائشی ہے اور میرے والدین اس وقت بہت پریشان ہیں جو چاہتے ہیں کہ میں فوری طور پر وطن واپس آجائوں۔اسحق ڈار نے کہا کہ میں نے اپنے ساتھ موجود کرغز ڈپٹی وزیراعظم سے پوچھا کہ میڈیکل عملے سے بات کرکے بتائیں کہ یہ بچہ اس حالت میں سفر کرسکتا ہے، اس کا باقی علاج پاکستان میں کیا جائیگا جس پر شاہ زیب کو اجازت مل گئی اور میں نے پاکستانی سفیر کو ہدایت دی کہ انہیں فورا لے جانے کے انتظامات کیے جائیں۔نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے کہا کہ کرغز ہم منصب سے ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ سے کچھ دن پہلے مقامی اور ہاسٹل طلبہ کے درمیان ایک جھگڑا ہوا تھا جس میں بھارتی، بنگلادیشی اور عرب طلبہ بھی شامل تھے، تاہم میں یقین دہانی کرواتا ہوں کہ اب حالات نارمل ہوگئے ہیں۔اسحق ڈار نے کہا کہ کرغز نائب وزیراعظم نے بتایا کہ ہمارے صدر نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، یہ طلبہ اور ورکرز ہمارے مہمان ہیں اور ہم نے بشکیک واقعے کے ملزمان کا تعین کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ سفیر نے بتایا کہ کرغزستان میں ہمارے 1100 ورکرز ہیں ایجنٹ کے ذریعے غیرقانونی طور پر یہاں مقیم ہیں اور حکومت انہیں تلاش کرکے ڈی پورٹ کرنے کی کوشش کررہی ہے، جس پر میں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کرغز حکام سے درخواست کی کہ ان 1100 لوگوں نے کبھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی لہذا ان کو ڈی پورٹ کرنے کے بجائے باضابطہ ویزا جاری کردیں۔انہوں نے کہا کہ میں کرغز نائب وزیراعظم کا مشکور ہوں جنہوں نے فوری طور پر میری درخواست کو قبول کیا اور کہا کہ نیشنل سیکیورٹی اور دیگر متعلقہ حکام سے بات کرنے کے بعد اس معاملے کو آگے بڑھایا جائے گا۔اسحق ڈار نے کہا کہ حکومت کرغزستان واقعے پر انکوائری کمیٹی بنارہی ہے، یہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ہوگی اور جلد ہی انکوائری کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کرکٹر حارث رئوف کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے گورنرز، وزرائے اعلٰی، آزاد جموں و کشمیر کے صدر اور وزیراعظم سے ٹیلی فونک ..
اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں 4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ کا سینئر صحافی ریحان شیخ کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
دن رات محنت سے پاکستان کو دنیا میں اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے، وزیر اعظم کی سیاسی رہنمائوں سے ..
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی افواجِ پاکستان کے سربراہان کو عید الاضحٰی کی مبارکباد
وزیراعظم کا قازخستان کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ،عید کی مبارکباد دی
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ان کے کویتی ہم منصب شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح کے درمیان ٹیلی فونک ..
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، عید کی مبارکباد ..
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار کا جاگراں۔2 ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ ،تعمیر ..
راولپنڈی ، اسلام آباد میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے عید الاضحیٰ فرائض کی انجام دہی میں گزاری
قبائلی علاقے میں بڑھتی بدامنی نے قوم کے اندر عدم تحفظ کا احساس پیدا کیا ہے،مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے نیشنل گرڈ کی بجلی بند کرنے کی دھمکی دے دی
-
خیبرپختونخواہ کے عوام سے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا انتقام لیا جا رہا ہے،اسد قیصر
-
قبائلی علاقے میں بڑھتی بدامنی نے قوم کے اندر عدم تحفظ کا احساس پیدا کیا ہے،مولانا فضل الرحمان
-
خیرات سے سکول، یونیورسٹیز اور ہسپتال تو چل سکتے ہیں مگر ملک نہیں،محمد اورنگزیب
-
وعدے کے مطابق حکومتی اخراجات میں کمی لائی جائےگی،راناثناءاللہ
-
لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے گھر میں آگ لگ گئی، بہن بھائی جاں بحق
-
بڑی مشکل سے خود کو خاموش رکھا ہوا ہے، میری دلیری ختم گئی ہے،شیر افضل مروت
-
عید کے دنوں میں شدید گرمی سے بے حال شہریوں کیلئے اچھی خبر
-
ملک کو 3 فئیر اینڈ فری الیکشن دے دیا جائے تو سارا نظام ٹھیک ہو جائے گا،شاہد خاقان عباسی
-
حکمران سمجھ جائیں ورنہ عوام نکل کر ان کا قبلہ درست کردیں گے، علی امین گنڈا پور
-
خیبرپختونخواہ کے رکن اسمبلی فضل الٰہی نے ایک بار پھر رحمان بابا گرڈ سٹیشن میں گھس کر زبردستی بجلی آن کردی
-
اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات سمیت خیبر پختونخوا ہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے