حسین حقانی کا معاملہ، رؤوف کلاسرا نے لطیف کھوسہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 مارچ 2017 12:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 مارچ 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر ایک لائیوشو کے دوران معروف صحافی رؤوف کلاسرا نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رؤوف کلاسرا نے حسین حقانی ایشو پر لچیف کھوسہ کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ آپ نے حسین حقانی ایشو کو اٹھانے اور دیگر ایشوز سے توجہ ہٹانے کا سارا ملبہ بہت ہی آسانی سے موجودہ حکومت پر ڈال دیا ہے لیکن اگر آپ کی یاداشت کمزور نہ ہو اور اگر آپ کو یاد ہو تو آپ کے ہی اپوزیشن لیڈر ہیں خورشید شاہ نے اسے پہلے دن مسئلہ بنا دیا تھا جب انہوں نے قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ حسین حقانی ایک غدار ہے۔

آپ نے خود اپنے ہی سفیر کو غدار قرار دے دیا ہے۔ خورشید شاہ نے مطالبہ کیا تھا کہ حسین حقانی کے معاملے پر ایک پارلیمانی کمیٹی بنایا جائے جو اس غدار کو طلب کرے اور فیصلہ کرے۔رؤوف کلاسرا نے کہا کہ آپ لوگ خود پہلے گھر میں بیٹھ کر یہ فیصلہ کر لیں کہ حسین حقانی غدار ہے یا نہیں ، پھر آ کر بات کریں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں