حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کی یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد

آزادی کی قدر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے زیادہ اور کون جان سکتا ہے،مشال ملک

ہفتہ 23 مارچ 2019 14:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباددیتے ہوئے کہاہے کہ آزادی کی قدر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے زیادہ اور کون جان سکتا ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ یوم پاکستان پر پوری قوم کو اپنی اور کشمیری قوم کی طرف سے مبارک پیش کرتی ہوں ۔انہوںنے کہاکہ آزادی کی قدر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے زیادہ اور کون جان سکتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیر میں قابض بھارت کے نہتے کشمیریوں پر مظالم جاری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آئے روز کشمیریوں کی لاشیں گرائی جا رہی ہیں، آزادی کا مطالبہ کرنے والی حریت قیادت پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ یاسین ملک سمیت حریت قائدین کو جیلوں میں بند، تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میرے شوہر یاسین ملک کو جموں جیل میں قید کر کے پبلک سیفٹی ایکٹ لگادیاہے۔انہوںنے کہاکہ بھارتی قبضے اور تسلط کے خلاف پوری کشمیری قوم اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانیوں کو اپنی دھرتی اور آزادی کی قدر کرنا چاہیے۔ پاکستانی تحریک آزادی میں کشمیریوں کا ساتھ دیں۔آخر انہوںنے نعرہ لگایا کہ پاکستان زندہ باد، کشمیر پائندہ باد۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں