بھارتی حکومت بی جے پی کے منشور کے مطابق بھارت کو ہندو ریاست میں بدلنے کے ایجنڈے پر تیزی سے عمل پیرا ہے،

بابری مسجد کے بارے میں عدالتی فیصلہ، مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا، آسام میں 19 لاکھ افراد کی شہریت کا خاتمہ اور اب غیر مسلموں کی شہریت کیلئے قانون سازی اسی سلسلہ کی کڑی ہے حریت کانفرنس کے رہنما سیّد مجاہد گیلانی کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

منگل 10 دسمبر 2019 17:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) تحریک آزادی جموں و کشمیر کے ممتاز رہنما سیّد علی شاہ گیلانی کے پاکستان میں نمائندے اور حریت کانفرنس کے رہنما سیّد مجاہد گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت بی جے پی کے منشور کے مطابق بھارت کو ہندو ریاست میں بدلنے کے ایجنڈے پر تیزی سے عمل پیرا ہے، بابری مسجد کے بارے میں عدالتی فیصلہ، مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا، آسام میں 19 لاکھ افراد کی شہریت کا خاتمہ جن میں اکثریت مسلمان ہیں اور اب غیر مسلموں کی شہریت کیلئے قانون سازی اسی سلسلہ کی کڑی ہیں۔

(جاری ہے)

’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سیّد مجاہد گیلانی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب مذہبی بنیادوں پر تبدیل کرنے کی پالیسی پر کام کر رہا ہے اس لئے اس سوچ کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ وہ ان نئے بھارتی شہریوں کو مراعات دے کر مقبوضہ کشمیر میں بسانے کی کوشش کرے گا لیکن یہ نئے شہری خاص طور عیسائی، سکھ وغیرہ اس کے جھانسے میں نہیں آئیں گے اور وہ مجبور ہو گا کہ ڈیمو گرافک تبدیلی کیلئے آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی کے لوگوں کو وہاں آباد کیا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں