نہتے معصوم افراد کی جانوں سے کھیلنے والے سفاک دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ خواجہ رمیض حسن

عید میلادالنبی کے موقع پر مساجد،جلوسوں اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے والے درندہ صفت خوارج کو نشانِ عبرت بنانا انتہائی ناگزیر ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ایک طویل تارخ کا حامل ہے۔ سیکرٹری اطلاعات ق لیگ سنٹرل پنجاب

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 30 ستمبر 2023 16:55

نہتے معصوم افراد کی جانوں سے کھیلنے والے سفاک دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2023ء) مسلم لیگ ق پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان میں قیام امن کے لیے قوم نے ایک لمبی جنگ لڑی جس میں ہزاروں سیکورٹی فورسز کے جوانوں، سول افراد نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے ملک میں قیام امن کو ممکن بنایا۔ انہوں نے کہا کہ خوارج کی جانب سے آئے روز نئی کاروائیاں قابل تشویش ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں بے پناہ چیلنجز کا سامنا کیا لیکن قوم کے اتحاد اور اپنی فورسز پر مکمل اعتماد کی بدولت اس جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور ملک میں جن علاقوں جو نو گو ایریا بنایا گیا تھا وہاں دوبارہ آبادیاتی نظام ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ خون کی ہولی کھیلنے والے خوارج کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔محفوظ اور پر امن پاکستان مستحکم پاکستان کا ضامن ہے۔ جس میں انتہا پسندی اور عسکریت پسندی کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں