اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںاسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے اعلی افسران کے تقرری و تبادلے

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے اعلی افسران کے تقرری و تبادلے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2018ء)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ20کے افسر محسن مشتاق کو سندھ سے ڈیپوٹیشن پر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں تعینات کرتے ہوئے گریڈ20ہی کے افسر منیر احمد شیخ کی خدمات سندھ سے ایف آئی اے، گریڈ18کے افسر عرفان اللہ خان کی خدمات پنجاب سے خیبرپختونخواہ، گریڈ18کے ہی افسر عمران احمد ملک کو خیبر پختونخواہ سے پنجاب جبکہ اسی پے سکیل کے ساجد حسین کھوکھر کی خدمات سندھ سے پنجاب حکومت کے حوالے کرنے سمیت قبل ازیں گریڈ19کے افسر ذوالفقار علی مہر کی سندھ سے ایف آئی اے میں تعیناتی کے احکامات واپس لے لئے ہیں۔

(خبر جاری ہے)

ڈویژن کی طرف سے حالیہ کی جانے والی تمام تعیناتیوں کے نوٹیفیکیشنز جاری کر دیئے ہیں۔۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں