چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز سے تھائی لینڈ کے وفد کی ملاقات

منگل 3 اپریل 2018 16:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء) تھائی لینڈ کے 15 رکنی وفد نے ایکٹنگ سینئر ایڈوائزر برائے سکیورٹی کوآرڈینیشن، نیشنل سکیورٹی کونسل، تھائی لینڈ سیریوان سوکرندھامان کی سربراہی میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز سے ملاقات کی۔ سیکرٹری کونسل ڈاکٹر اکرام الحق نے دیگر افسران کے ساتھ وفد کا سیکرٹریٹ کونسل میں آمد پر استقبال کیا۔

چیئرمین کونسل کے ساتھ ملاقات میں سیکرٹری کونسل اور ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ) بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستانی اداروں کی جانب سے دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خلاف کئے جانے والے اقدامات، پیغام پاکستان کا متفقہ بیانیہ اور کونسل کی جانب سے اس سلسلہ میں کی جانے والی سفارشات زیربحث آئیں اور عصری ضرورتوں کے پیش نظر تعلیمی اصلاحات کیلئے کی گئی کاوشوں کے حوالہ سے بھی بات ہوئی۔

(جاری ہے)

چیئرمین کونسل نے کہا کہ پیغام پاکستان کے متفقہ بیانیہ کی شروع دن سے ہی کونسل نے تائید و تحسین کی اور تجویز کیا کہ صوبائی و قومی اسمبلیاں اس پر قانون سازی کریں۔مذکورہ وفد نے کونسل کی کاوشوں کی تعریف کی اور چیئرمین سے پاکستان میں اقلیتوں کے مذہبی و سیاسی حقوق، اس سلسلہ میں حائل رکاوٹوں اور حکومت پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے متعلق استفسارات کئے جن کے تسلی بخش جوابات دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں