امریکی سفارتخانے کی جانب سے فروغ انگریزی زبان کے سلسلہ میں تبادلہ پروگرام

26پاکستانی اساتذہ اپنا پروگرام مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ،علاقائی افسربرائے فروغ انگریزی زبان ماریہ سنارسکی کا خیر مقدم

پیر 16 جولائی 2018 21:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) امریکی سفارتخانے کی جانب سے فروغ انگریزی زبان کے سلسلہ میں تبادلہ پروگرام کے تحت اپنا پروگرام مکمل کرکے 26پاکستانی اساتذہ وطن واپس پہنچ گئے۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق انگریزی زبان کے 26اساتذہ پاکستان واپس آنے پر سفارتخانے نے ایک تقریب منعقد کی ۔

اس موقع پر امریکی سفارتخانہ کی علاقائی افسربرائے فروغ انگریزی زبان ماریہ سنارسکی نے پاکستان واپسی آنے والے الومنائی کا خیر مقدم کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ماریہ سنارسکی نے کہا کہ امریکہ میں قیام کے دوران تعلیم کے بارے میں طور طریقوں کے بارے میں سمجھ بوجھ اوروہاں حاصل کیے تجربات کو ملک کے طول وعرض تک پہنچائیں گے کیونکہ انکی آپ بیتیاں تبادلہ سرگرمیوں کی اہمیت اجاگر کرتی ہیں اور دیگر افراد کی بھی حوصلہ افزائی کرتی ہیں ۔ تقریب کے دوران کے پی کے سے تعلق رکھنے والے الومنائی راج نے امریکہ میں اپنے تجربہ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ای اے پروگرام نے کلاس روم میں ممکنہ سرگرمیوں کے بارے میں انکے خیالات تبدیل کردیے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شمیم محمود، نامہ نگار

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں