ڈی پی او ایبٹ آباد کی ہدایت پرٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف

بھرپور کاروائیاں جاری گزشتہ10دنوں میں ضلع ٹریفک پولیس ایبٹ آباد نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی تقریبا1500گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی گئی

منگل 17 جولائی 2018 19:05

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر ٹریفک پولیس ایبٹ آباد نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں جن میں کم سن،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں ، بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں، کالے شیشو ں والی گاڑیوں اور بغیر سٹاپ سواری بٹھانے اتارنے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی ۔

گزشتہ10دنوں میں ضلع ٹریفک پولیس ایبٹ آباد نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی تقریبا1500گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جن میں 619کالے شیشے والی گاڑیاں جبکہ 741 بغیر نمبر پلیٹ اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کاروائی عمل میں لائی گئی اسی طرح عرصہ دس دن کے دوران 573 کمسن موٹر سائیکل سواروں کے خلاف اور 600کے قریب بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی ۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے کہا کہ ضلع میں سیاحوں کی آمد کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل کی روک تھام اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ عوام الناس اس تکلیف سے بچ سکیں اور سفر کرنے میں لوگوں کو آسانی میسر ہو سکے مزید بتایا کے ضلع بھر میں ٹریفک قوانین کی خلا ف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی کیوں کہ قانون کی بالادستی اور آگاہی ہر شہری کا فرض ہے روڈ پر چلنے والے گاڑی ڈرائیوران اور موٹر سائیکل سوار کو چاہے کہ اپنے قانونی دستاویزات اور لائیسنس وغیرہ دوران سفر اپنے ہمراہ رکھیں اسی طرح ضلعی پولیس سربراہ نے موٹر سائیکل سواروں سے اپیل کی کہ دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ کے استعمال او ر دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ حادثات کے دوران محفوظ رہ سکیں اور والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کم سن بچوں کو ہرگز موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں.

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں