پیغام پاکستان نے قوم کودہشت گردوں کے خلاف متحد کردیاہے

سیاسی رہنمائوں کی طرف سے مخالفین کے لیے گالیاں اوربدزبانی قابل مذمت اقدام ہے ، دینی مدارس اورعلماء کرام نے ہمیشہ امن کے اقدامات کی حمایت کی ہے، بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے دینی مدارس اورعلماء کرام بنیادی کرداراداکررہے ہیں جس کوقدرکی نگاہ سے دیکھناچاہیے، تنظیم پیس اینڈایجوکیشن فائونڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ امن ایوارڈ میں تقریب سے شرکا ء کا خطاب

بدھ 18 جولائی 2018 21:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) پیغام پاکستان نے قوم کودہشت گردوں کے خلاف متحد کردیاہے سیاسی رہنمائوں کی طرف سے مخالفین کے لیے گالیاں اوربدزبانی قابل مذمت اقدام ہے ،دینی مدارس اورعلماء کرام نے ہمیشہ امن کے اقدامات کی حمایت کی ہے، بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے دینی مدارس اورعلماء کرام بنیادی کرداراداکررہے ہیں جس کوقدرکی نگاہ سے دیکھناچاہیے۔

وہ بدھ کومختلف رہنمائوں نے غیرسرکاری تنظیم پیس اینڈایجوکیشن فائونڈیشن کے زیراہتمام اقبال ہال فیصل مسجد کیمپس میں منعقدہ امن ایوارڈتقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب سے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹرقبلہ ایاز،یورپی یونین کے سفیرجان فرانکوئز،پیس اینڈایجوکیشن فائونڈیشن کے سربراہ ڈاکٹراظہرحسین سید،اسلامی یکجہتی کونسل کے سربراہ قاضی عبدالقدیرخاموش ،اسلامی یونیورسٹی کے ریکٹرڈاکٹرمعصوم یاسین زئی ،وفاق المدار س السلفیہ کے ناظم علامہ یاسین ظفر،ڈاکٹرضیاء الحق ،وفاق المدارس الشیعہ کے رہنمائ ڈاکٹرسیدمحمدنجفی ،ہری دیال سندھو ودیگرنے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرملک بھرمیں قیام امن اوربین المذاہب ہم آہنگی کے لیے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی چالیس سے زائدشخصیات کوامن ایوارڈدیاگیا جبکہ قاضی عبدالقدیرخاموش کواس موقع پرلائف ٹائم اچیوومنٹ ایوارڈدیاگیا ڈاکٹرقبلہ ایازنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امن کے لیے کام کرنے والوں پرالزامات عائدکیے جاتے ہیں انڈونیشیاء کانفرنس میں شرکت پرہم پرامریکہ سے ڈالرلینے کاالزام عائدکیاگیا حالانکہ پسے توامن والوں کونہیں دہشت گردوں کوملتے ہیں پہلے کہاجاتاتھا کہ امریکہ دہشت گردی کے لیے ڈالردیتاہے اب کہاجارہاہے کہ امریکہ امن کے لیے ڈالردے رہاہے امن کے لیے ہم کام کرتے رہیں گے اورامن کے ایجنڈے کوآگے بڑھائیں گے پیغام پاکستان کو گلی گلی نگرنگرپھیلائیں گے ڈاکٹرجان فرانکوئزنے خطاب میں کہاکہ پاکستان کی قیام امن کے لیے کوششیں قابل تعریف ہیں بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے علماء کرام نے جوخدمات سرانجام دی ہیں ہم ان کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں یورپ میں بین المذاہب تنازعات کے حل کے لیے کام ہورہاہے ڈاکٹراظہرحسین سیدنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں یہ بات خوشی سے کہہ رہاہوں کہ پاکستان سے فرقہ و اریت اوربین المذاہب تنازعات کے خاتمے کے لیے علماء کرام بہترین کرداراداکررہے ہیں دینی مدارس کاماضی درخشاں ہے اورحال میں بھی مدارس کے کردارذبردست ہے جبکہ مستقبل میں قوم کواہل مدارس سے بہت امیدیں وابستہ ہیں مسلکی اختلاف کی اس دلدل میں مذہب کی اعلی اقدار اوراخلاقیات کومکمل طورپرنظراندازکردیاگیا ہے مگرپیس اینڈایجوکیشن نے فرقہ واریت کے خاتمے اوربین المذاہب ہم آہنگی کے لیے بنیادی اقدامات کیے ہیں اب تک 38ہزارسے زائدافرادکوتربیت دی جاچکی ہے اورہمارایہ سفرکامیابی سے جاری ہے پرامن پاکستان ہرایک کی خواہش ہے نفرتوں کے خاتمے کے لیے ہم کرداراداکررہے ہیں ڈاکٹرمعصوم یاسین زئی نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ پیغام پاکستان امن کی طرف بہت بڑاقدم ہے علماء کرام نے اس دستاویزپردستخط کردہشت گردوں کوشکست دی ہے پی ای ایف کاامن کے لیے کردارکوسراہتے ہیں قاضی عبدالقدیرخاموش نے کہاکہ علماء کرام نے ہمیشہ پیارومحبت کی بات کی ہے امن کاقیام ہمارامشن ہے اورہم کامیابی سے اس کی طرف بڑھ رہے ہیں دیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیاست میں تشدداورمخالفین کے لیے گالیاں اوربدزبانی کرنانہایت قابل مذمت اقدام ہے اس کی روک تھام ہونی چاہیے بنوں ،پشاور،کوئٹہ میں بم دھماکے اورانسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کااظہارکرتے ہیں اوران و اقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں