حلقہ این اے 270 اور پی بی 41 میں دو پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر،

ریٹرننگ افسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

پیر 24 ستمبر 2018 18:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 270 پنجگور/واشوک/آواران اور پی بی 41 واشوک میں دو پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر، ریٹرننگ افسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کے انتخابی ایکٹ 2017ء کے سیکشن 50، 51 اور 52 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ ان حلقوں میں پولنگ 7 اکتوبر 2018ء کو ہو گی جبکہ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں