ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا ڈاکٹر سا لنگ خان اچکزئی کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 16 اکتوبر 2018 19:44

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قا سم خان سوری کی پیر کے روزقلعہ عبداللہ میں سا بق ممبر قومی اسمبلی ڈا کٹر حا مد خان اچکزئی کے گھر عنا ئیت اللہ کا ریز گلستان آ مد۔ ڈاکٹر حامد خان اچکزئی کے بیٹے اور پشتو نخواہ ملی عوامی پا رٹی کے چیئر مین محمو د خان اچکزئی کے بھتیجے ڈاکٹر سا لنگ اچکزئی کی وفات پر تعزیت کی جن کا ایک کا ر ایکسیڈینٹ میں انتقا ل ہو گیا تھا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر حا مد خان اچکزئی اور خاندان کے دیگر افراد سے اظہا ر تعزیت کر تے ہو ئے ڈپٹی سپیکر نے ڈاکٹر سا لنگ خان اچکزئی کی ناگہانی وفات پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا ۔ ڈپٹی سپیکر نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فا تحہ خوانی کی اور اللہ تعا لیٰ سے مر حوم کے درجا ت کی بلندی اور غم زدہ خاندان کو اس نا قا بل تلا فی نقصان کو بردا شت کر نے کے لیے صبر جمیل عطا فرما نے کی دعا کی۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں اچکزئی خاندا ن کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اس گہر ے دکھ اور صد مے کو برداشت کر نے کے لیے دعا گو ہیں ۔اس مو قع پر ڈپٹی سپیکر کے ہمراہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما آصف ترین ،سید ظہو ر آغا ،بسم اللہ آغا اور عبد الباری بڑیچ بھی مو جو د تھے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں