ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو سزائے موت کی سزا سنا دی

جمعہ 16 نومبر 2018 23:52

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے قتل کے مقدمہ میں ملوث مشتبہ ملزم کو سزائے موت اور جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

وکیل استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ رضا حیات نے حسن ریاض، محمد یحییٰ اور دیگر سے مل کر گذشتہ سال دسمبر میں ایک تنازعہ پر نصیر احمد کو فائرنگ کرکے کر قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالت میں چالان پیش کیا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد رضا حیات کو سزائے موت اور 2 لاکھ روپے کی سزا سنائی ہے جو کہ اس کے ورثاء ادا کریں گے۔ عدالت نے دیگر ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں