اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تکمیل سے متعلق کیس ،ْپنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سے منصوبے پر عدالتی احکامات پر عملدرآمد سے متعلق تفصیلات طلب کرلی

بدھ 19 دسمبر 2018 17:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تکمیل سے متعلق کیس میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سے منصوبے پر عدالتی احکامات پر عملدرآمد سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تکمیل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سے منصوبے پر عدالتی احکامات پر عملدرآمد سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ منصوبے کا کون سا حصہ عدالتی احکامات کے مطابق مکمل ہوا منصوبہ حتمی طور پر 31جولائی 2019 کو مکمل ہونا تھا۔ عدالت نے کہا کہ منصوبے کے مختلف حصے مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ عدالت نے میٹرو اسٹیشنز مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔ ٹھیکیداروں کو فنڈز کی عدم فراہمی کی شکایات ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ایک ٹھیکیدار نے کہا تھا کہ فنڈز نہ بھی ملیں کام کرلیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں