اسلام آباد میں بوگس چیکوں کے ذریعے شہریوں کی رقوم ہتھیانے والے نوسربازوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج

منگل 15 جنوری 2019 23:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) اسلام آباد میں بوگس چیکوں کے ذریعے شہریوں کی رقوم ہتھیانے والے نوسربازوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ آبپارہ پولیس کو شمریز نے بتایا کہ کاروباری لین دین کے سلسلہ میں مدعی کو ملزم خرم نے دو لاکھ پچاس ہزار روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ کوہسار پولیس کو زبیر نے بتایا کہ کاروباری لین دین کے سلسلہ میں مدعی کو ملزم طفیل نے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا ہے۔تھانہ کورال پولیس کو مظفر نے بتایا کہ ادھار واپسی کے سلسلہ میں مدعی کو ملزم احمد نے دو لاکھ روپے مالیتی چیک دیئے جو کہ بینک سے بوگس ثابت ہوتے ہوئے ڈس آنر ہو گئے ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں