وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سی کینیڈا کی قونصلرکی ملاقات

ایلزبیتھ بیلڈون جونز نے مشیر کو پاکستان کی کانفرنس آف پارٹیز کا نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی

بدھ 16 جنوری 2019 17:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے پاکستان میں کینیڈا کی قونصلرایلزبیتھ بیلڈون جونز نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔انہوں نے وزیراعظم کے مشیر کو پاکستان کی کانفرنس آف پارٹیز (سی او پی) کا نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم کے مشیر نے انہیںبہار 2019ء شجرکاری مہم سے متعلق آگاہ کیا۔

جس میں ملک بھر میں 15کروڑ درخت لگائے جائیں گے۔قونصلر نے کہا کہ کینیڈا کی حکومت اسلام آباد میں بیگوں اور کپوں کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا منصوبہ شروع کررہی ہے۔اس پروگرام کے تحت خواتین انٹر پرینیورزکو مدد فراہم کی جائے گی۔وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی اس منصوبے میں تعاون فراہم کرے گی جس سے ماحول دوست پروگراموں کو فروغ ملے گا اور خواتین کے لئے گرین جابز کے مواقع پیدا ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان موسمیاتی تغیرات سے نمٹنے کے لئے اقدامات کررہی ہے اور سلسلے میں وزیراعظم کی 10ارب درختوں کی سونامی مہم ایک بڑا اقدام ہے جبکہ ملک بھر میں کلین گرین پاکستان مہم بھی شروع کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے موسمیاتی تغیرات سے متعلق کمیٹی بھی قائم کی ہے جبکہ ماہرین پر مشتمل موسمیاتی تغیرات سے متعلق کونسل کو فعال بنایا جارہا ہے جس کی سربراہی وزیراعظم خود کریں گے۔ کینیڈا کے قونصلر نے کہا کہ وہ پاکستان سے ملکر کام کرنے کے خواہاں ہیں اور اسلام آباد میں شجر کاری مہم میں حصہ لیکر کلین گرین پاکستان کے اقدام میں مدد کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں