حکومت متبادل توانائی پالیسی پر کام کر رہی ہے،شمسی توانائی ہوا اور پانی سے بجلی پیداوار بڑھائیں گے ‘عمر ایوب

سی پیک پاک چین گہری دوستی کی علامت ہے ،توانائی کے شعبے میں چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کر رہے ہیں چینی سرمایہ کار پاکستان میں متبادل توانائی ذائع سے بجلی پیدا وار مین دلچسپی رکھتے ہیں چینی سفیر ہائو جنگ کی وزیر پاور ڈویژن سے گفتگو

جمعرات 17 جنوری 2019 17:24

اسلام آباد /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب نے کہاہے کہ حکومت متبادل توانائی پالیسی پر کام کر رہی ہے،شمسی توانائی ہوا اور پانی سے بجلی پیداوار بڑھائیں گے ،سی پیک پاک چین گہری دوستی کی علامت ہے ،توانائی کے شعبے میں چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز ملاقات کرنے والے چین کے سفیر ہائو جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی انرجی مکس میں متبادل ذرائع سے بجلی پیداوار کا موجودہ حصہ چار فیصد ہے ،ہم 2025ء تک مجموعی انرجی مکس میں متبادل توانائی ذرائع سے بجلی پیداوار 20فیصد تک بڑھائیں گے جبکہ 2030ء تک مجموعی بجلی پیداوار میں متبادل ذرائع سے بجلی پیداوار کو 30فیصد تک بڑھائیںگے ۔

(جاری ہے)

عمر ایوب نے کہاکہ سی پیک توانائی منصوبے بہت اہمیت کے حامل ہیں ،سی پیک توانائی منصوبے پاک چین گہری دوستی کی علامت ہیں ،توانائی کے شعبے میں چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بجلی چوری روک تھام کے بہتر نتائج مل رئے ہیں ۔اس موقع پر چینی سفیر یائو جنگ نے کہا کہ چینی سرمایہ کار پاکستان مین اینٹی فوگ انسیولیٹرز سمارٹ میٹرنگ سمیت سولر پینلز کے شعبوں مین سرمایہ کاری کے مواقع کا فائدہ اٹھا سکتے ہین عمر ایوب سی پیک منصوبوں میں پاور سیکٹر بہت اہمیت کا حامل ہے ۔انہوںنے کہا کہ چینی سرمایہ کار پاکستان میں متبادل توانائی ذائع سے بجلی پیدا وار مین دلچسپی رکھتے ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں