جب اقتدار میں ہوں تو لوہے کے چنے ، اپوزیشن میں آئیں تو نیب میں عیب نظر آنے لگ جاتا ہے،کسی کو این آر او نہیں ملے گا

وفاقی پار لیمانی سیکرٹری فرخ حبیب کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 17 جنوری 2019 22:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) وفاقی پار لیمانی سیکرٹری ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ جب اقتدار میں ہوں تو لوہے کی' چنے جب اپوزیشن میں آئیں تو نیب میں عیب نظر آنے لگ جاتا ہے، خواجہ سعد رفیق کے بار بار پرائز بانڈ نکلنے کی کیا وجہ تھی، آصف زرداری کے ساتھ شامل ہونے والے بین الاقی چور ہیں کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔

جمعرات کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران لوہے کا چنا اسمبلی کے اندر گرجتا رہا، جب اقتدار میں ہوں تو لوہے کے چنے بن جاتے ہیں، جب اپوزیشن میں آئیں تو نیب میں عیب نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں، خواجہ سعد رفیق یہ بتائیں کے قیصر امین بٹ کون ہے اور یہ بار بار پرائز بانڈ ان کا کیوں نکلتا تھا، ملک میں اور لوگ بھی تھے اس کی کیا وجہ تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعد رفیق وہ وقت بھول گئے جب ڈکٹیٹر کے سامنے خاموش رہے، بولنے کی جرأت نہیں کر سکتے تھے، کیا وہ سیف الرحمان کے احتساب کو بھول گئے ہیں، آج ان کا احتساب ہو رہا ہے، ساتھ میں پرڈکشن آرڈر پر اجلاس میں آ رہے ہیں، انہوں نے ماضی میں احتساب کے نام پر اداروں پر حملے کئے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم اپنی ٹیم کے ساتھ ملکی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے عزم سے پیچھے نہیں ہٹے گی، بلاول معصوم ہیں ان سے زرداری دعا کرائیں ۔ فرخ حبیب نے کہا جہموریت احتساب کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے اندر ہمیں دانہ ڈالنے کی کوشش کی ہمارے ساتھ چلیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں