راولپنڈی ، گیس لیکیج کے باعث بڑھتے حادثات،

ریسکیو 1122 نے شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کردیا

ہفتہ 19 جنوری 2019 14:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122نے راولپنڈی شہر میں بڑھتی ہوئی گیس لیکیج کے باعث اموات اور شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ کرنے کی غرض سے گیس لیکیج سے شہریوں کی زندگی محفوظ بنانے کیلئے فوری آگاہی مہم کا اغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122راولپنڈی کے مطابق راولپنڈ ی شہر میں سردیوں میں گیس کے متعلقہ آلات کا استعمال زیادہ ہونے کی وجہ سے آگ لگنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں جس سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اس سے فوری کورتھام کیلئے آگاہی مہم کا اغاز کر دیا گیا ہے کیونکہ راولپنڈی شہر میں زیادہ تر حادثات رات کو گیس لیکج کے باعث پیش آئے ہیں۔

ریسکیو 1122 نے عوام سے اپیل ہے کہ اس طرح کے حادثات سے بچنے کیلئے رات کوگیس سے متعلقہ آلات کے استمال میں احتیاط برتیں،،رات کو سونے سے پہلے گیس سے متعلقہ آلات( ہیٹر، چولہے وغیرہ) بند کر دیں ،گھرمیں گیس لیکج محسوس ہونے پربجلی کا سوئچ اور آگ ہرگز نہ جلائیں، گیس لیکج محسوس ہونے پر تمام دروازیاور کھڑکیاں کھول دیں اور تمام افراد گھر سے باہر نکل جائیں اور اگر خدانخواستہ ایسا کوئی حادثہ ہو تو فوری طور پر 1122 کو اطلاع دیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں