اسلام آباد، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی

راشد نامی شخص کو ٹانگ پر گولی لگی ،ہسپتال منتقل ،مقدمہ کیلئے درخواست دیدی

پیر 18 مارچ 2019 19:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی ایٹ میں مسلح نوجواں کی اندھا دھند فائرنگ سے راشد نامی شہری ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ،زخمی راشد نے تھانہ کراچی کمپنی پولیس کو مقدمہ کی درخواست دیدی۔

(جاری ہے)

درخواست کے مطابق راشد نے علی اسامہ نامی ایک شخص کو گاڑی تیز رفتار ی سے چلانے پر منع کیا تھا جو موقع پر تو چلا گیا لیکن اپنے ساتھیوںفیضان ،خرم چوہدری ودیگر دس نامعلوم ساتھیونں کیساتھ مسلح ہو کر آیا اور اس پر حملہ کر دیا اور اس کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جس پر اس نے حملہ آوروں کے ہاتھوں میں اسلحہ دیکھا تو وہاں سے جانے لگا تو حملہ آورں نے اس کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ایک گولی میری ٹانگ پر لگی جب کہ گاڑی کی سکرین اور حصوں پر کئی گولیا ں لگی پولیس راشد کو ابتدائی طبی امداد اور علاج کے لئے پمز ہسپتال منتقل کر دیا پولیس نے راشد کی درخواست پر کارروائی شروع کر دی ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں