سی پیک منصوبے سے بلوچستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، سی پیک اتھارٹی

جمعرات 18 جولائی 2019 20:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) گوادر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے جن میں گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے،گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ،گوادر فری زون، پینے کے صاف پانی کا منصوبہ،پاک چین دوستی ہسپتال، ووکیشنل انسٹیٹیوٹ ، گوادر سمارٹ سٹی جیسے منصوبے شامل ہیں۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے بلوچستان کی معیشت میں بہتری آئے گی، اقتصادی زونز کے قیام سے مقامی صنعت ترقی کرے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

(جاری ہے)

سی پیک میں بلوچستان کو کلیدی اہمیت حاصل ہے،بلوچستان میں سی پیک کے تحت بہت سے منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔ حکام کے مطابق سی پیک کے تحت بلوچستان میں اقتصادی زونز قائم کئے جارہے ہیں جن سے اقتصادی شعبے میں بہتری سے مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا اورمقامی لوگوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیداہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ چین پاکستان کے دور دراز علاقوں میں خاص طور پر بلوچستان میں سماجی خدمات کو اپ گریڈ کرنے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔سی پیک منصوبے سے بلوچستان کے حالات بدل جائیں گے اور ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں