اسلام آباد پولیس نے جد ید تکنیکی بنیا د وں پر تفتیش، قتل کے 82 ملزمان گرفتار کئے گئے

شہر یو ں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کیلئے ضر وری اقداما ت بروئے کا ر لا کر جر ائم پیشہ عنا صر کیخلا ف کا رروائی کو یقینی بنایا گیا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز

جمعرات 18 جولائی 2019 23:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) اسلام آباد پولیس نے جد ید تکنیکی بنیا د وں پر تفتیش عمل میں لا تے ہو ئی28قتل کے مقدما ت کی تفتیش مکمل کر کے ان کے چا لا ن مجا ز عدالتو ں میںبھجو ائے ان میں ملو ث60ملزمان کو گرفتار کیاگیا، جن میں11 اند ھے قتل کے مقدما ت ٹر یس کرکے ان میں ملوث22کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی۔ ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آ باد وقارالدین سید نے کہا کہ اسلام آ باد پولیس شہر یو ں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر ئو ے کا ر لاتے ہو ئے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف کا رروائی کو یقینی بنا یا گیا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطا بق وفا قی پولیس کے افسران و جو انو ں نے قتل کی28مقدما ت میں ملوث60 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، پولیس نہ صرف قاتلوں تک پہنچے بلکہ ان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ٹھوس اور نا قابل تردید شہادتیں اکٹھی کر کے چالان عدالت میں بھجوائے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد پولیس ا سٹیشزکی حدود میں قتل جیسے سنگین جرم مرتکب ہونے کے بعد پولیس کے تفتیشی افسران مجرموں کو پکڑنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے اور نامعلوم نعش ہا ئے کی شنا خت اوران کے لواحقین تک پہنچنے کے لیے تفتیشی عمل کو پیشہ وارانہ طریقے سے آگے بڑھاتے ہیں۔

قتل ہو جانے والے لوگوں کے لواحقین کو بھی علم تک نہیں ہوتا کہ ان کے پیارے کہاں اور کس حال میں ہیں۔ایسی نعشوں کی شناخت اورملزموں تک رسائی دونوں ہی انتہائی مشکل امور ہیں لیکن پولیس کی یہ بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ سنگین نوعیت کے جرم میں شریک ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔اسلام آباد پولیس کے افسران کی شب و روز محنت اور اپنے کا م کی لگن نے یہ دونوں امور آسان بنا دیئے ۔

پولیس رپو رٹ کے مطا بق صدرزون نی5مقدما ت میں07ملزمان کو گرفتار کیا ۔ سٹی زون پولیس نی05 مقدما ت میں15ملزمان کو گرفتار کیا ، انڈ سٹر یل ایر یا زون پولیس نی05مقدما ت میں ملوث18 ملزمان کو گرفتار کیا ، رورل زون پولیس نے 13مقدما ت میں20ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی اور ملزمان کے خلاف مقدما ت کی تفتیش مکمل کرکے ان کے چالا ن مجاز عدالتو ں کو بھجو ائے ، پولیس نے ان میں11اند ھے قتل کے مقدما ت کو بھی ٹر یس کر کے ان میں ملوث22ملزمان کو گرفتار کیا ، جن میں سٹی زون نی ایک صدر زون نی2، انڈسٹر یل ایر یا زون نی3اور رورل زون نی05اند ھے قتل ٹر یس کیے ۔

آئی جی اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر وسائل اور جدیدطریقہ انوسٹی گیشن کو استعمال کر کے ان وارداتوں میں ملوث عدم گرفتار ملزمان کے گر د گھیر ا تنگ کیا جا ئے اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں تاکہ مظلوم خاندانوں کو انصاف مل سکے اور ایسے سنگین نوعیت کے جرائم کا قلع قمع کیا جا سکے ۔

انہو ں نے کہا کہ اسلام آ باد پولیس شہر یو ں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر ئو ے کا ر لاتے ہو ئے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف کا رروائی کو یقینی بنا یا گیا ہے ، تا کہ شہریوں کوریلیف میسر ہو سکے۔ انہو ں نے کہا کہ تما م پولیس افسران جر ائم کی بیخ کنی کیلئے تما م تر اقداما ت بر ئو ے کا ر لا تی ہو ئے مجرمان کے گر د گھیر ا تنگ کر یں ، انہو ں نے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے ساتھ کسی قسم نر می یا رعایت نہ بر تی جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں