نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ایک اور کاوش ۔چوری شدہ قیمتی لکڑی برآمد کر لی

ہفتہ 21 ستمبر 2019 20:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ایک اور کاوش ۔چوری شدہ قیمتی لکڑی برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹIMDC مری DFO مری صاحب ٹال پلازہ پھل گراں پہنچے اور بتایا کہ ایک شہزوریا ایک مزدہ ٹرک جو کہ لکڑی چوری کر کے روانہ ہوئے ہیں ان پر نظر رکھیں گے بریفنگ آفیسر نے بیس کو اطلاع دی کہ تمام موبائیلز کو الرٹ کر دیں بعد ازاں بوقت0140 بجے ٹائیگر ون کے افسران نے بریفنگ آفیسر کے ہمراہ ایک شہزورنمبریKN-8943 کو روکا جسمیں لکڑی لوڈ تھی جسکی DFOصاحب نے بھی تصدیق کی کہ یہ لکڑی چوری شدہ ہے ۔

(جاری ہے)

افسران نے گاڑی کو قبضہ میں لے لیا اور بعد ازاں قانونی کاروائی مکمل کر کے شہزور اور ڈرائیور کو جنابDFO مری کے حوالے کر دیا گیاموقع پر موجود افراد نے موٹروے پولیس کی اس ہمدردانہ کاروائی کو خوب سراہا۔ ڈی آئی جی این فائیو نارتھ محمد عالم شنواری نے افسران کے کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام افسران عوام کی خدمت اسی تندہی کے ساتھ سر انجام دے کر محکمہ کا نام روشن کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں