سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے میں ہاؤسنگ، سیاحت، ماہی پروری اور تیل و گیس کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، سیکرٹری پلاننگ کمیشن کا اجلاس سے خطاب

پیر 21 اکتوبر 2019 12:10

سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے میں ہاؤسنگ، سیاحت، ماہی پروری اور تیل و گیس کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، سیکرٹری پلاننگ کمیشن کا اجلاس سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) سیکرٹری پلاننگ کمیشن ظفر حسن نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے کے تحت چین اور پاکستان کے درمیان ہاؤسنگ، سیاحت، ماہی پروری اور تیل و گیس کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ چین اور پاکستان نے سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے میں مختلف تعمیر و ترقی سے متعلق پراجیکٹس کے ذریعے سے رہائشی تعمیرات،سیاحت، ماہی پروری،صنعتوں اور تیل و گیس کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کم لاگت مکانات کی تعمیر موجودہ حکومت کی اہم ترجیحات میں سے ایک ہے۔اس کے علاوہ ماہی پروری کے شعبے میں مشترکہ تجارت کے مواقعوں خصوصاًمچھلیوں کی فیکٹریز،شپس مانیٹیرنگ سسٹم اور غیر قانونی ماہی گیری کی روک تھام کے لئے فش ٹریکنگ سسٹم کی ضرورت پر زور دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں