ملیشیا کے ہائی کمشنر اکرام بن محمد ابراہیم کا اہلخانہ کے ہمراہ لوک ورثہ ہیریٹیج اور پاکستان مانومنٹ میوزیم کا دورہ

منگل 22 اکتوبر 2019 18:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) پاکستان میں تعینات ملیشیا کے ہائی کمشنر اکرام بن محمد ابراہیم نے منگل کو اپنے اہلخانہ کے ہمراہ لوک ورثہ ہیریٹیج اور پاکستان مانومنٹ میوزیم کا دورہ کیا۔ اس دوران انہیں پاکستان مانومنٹ میوزیم سے پاکستان کی تاریخ، جنگ آزادی کیلئے دی جانے والی لازوال قربانیوں سمیت قومی ہیروز کو جاننے کا موقع ملاہے۔

(جاری ہے)

لوک ورثہ ہیریٹیج میوزیم میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ثقافتی رنگوں اور روایات سے روشناس کرایا گیا۔ ملیشین ہائی کمشنر اکرام بن محمد ابراہیم نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس خوبصورتی سے ہیریٹیج میوزیم پاکستان کے تمام علاقوں کی ثقافت اور روایات سے بھر پور زندگی پر گہری بصیرت پیش کرتا ہے اس لحاظ سے ورثہ میوزیم کو پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی اور تاریخی اثاثہ سمجھا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے متنوع ثقافتی ورثہ کی وجہ سے مذہبی سیاحوں کیلئے توجہ کا مرکز بھی ہے۔ انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت شناخت اجاگر کرنے میں لوک ورثہ کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں