اس وقت ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے سات دن کے ذخائر ہیں ، چیئر پرسن اوگر

منگل 22 اکتوبر 2019 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) چیئر پرسن اوگرا عظمیٰ عادل خان نے کہاہے کہ اس وقت ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے سات دن کے ذخائر ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس ہوا جس میں چیئر پرسن اوگرا عظمی عادل خان نے کمیٹی کو بریفنگ دی ۔ عظمیٰ عادل نے کہاکہ ملک میں پٹرول کی یومیہ کھپت 20 ہزار میٹرک ٹن ہے، ملک میں ڈیزل کی یومیہ کھپت 18 ہزار میٹرک ٹن ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے سات دن کے ذخائر ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں