ماں کارشتہ محبت،قربانی اور مشکل وقت میں راحت و سکون کا ذریعہ ہے،شافعہ فلک

قوم ان مائوں کی مقروض ہے جن کے بیٹے وطن کے وقار کے تحفظ کیلئے شہید ہوئے،یوتھ رہنما

اتوار 12 مئی 2024 16:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) یوتھ رہنماو ہونہار طالبہ شافعہ فلک نے’’مدرڈے‘‘کے حوالے سے جاری اپنے بیان میںکہاہے کہ قوم ان تمام مائوں کی مقروض ہے جن کے بیٹے وطن عزیز کے وقار اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے شہید ہوئے،ماں کی محبت وہ ناقابل شکست توانائی ہے جو عام انسانوں کو اپنی زندگی میں ناممکن کارنامے انجام دینے کے قابل بناتی ہے،مائیں اپنی بے لوث قربانیوں ،غیر مشروط محبت اور غیر متزلزل لگن کے ذریعے آنے والی نسلوں کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جو ہر سال12مئی کو مائوں کے ساتھ اظہار اظہار تشکر اور احترام کے طورپر منایاجاتاہے،خاندانی ذمہ داریوں اور پیشہ وارانہ کوششوں میں توازن پیدا کرنے میں مائوں کودرپیش بے پناہ چیلنجوں کو تسلیم کرتے ہوئے مائوں کے عزم اور حوصلے کو سراہا۔

(جاری ہے)

شافع فلک نے کہاکہ اسرائیل اور بھارت کی فسطائیت میں فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیرکی مائوں کوخراج تحسین پیش کرتی ہوں جن کے بچے تو شہید ہو رہے ہیں لیکن ان کے عزم ، حوصلہ ابھی بھی بلند ہے اوروہ اپنے حق خود ارادیت کیلئے مسلسل جدوجہد اور غیر متزلزل جذبے کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانندکھڑی ہے،فسلطین اور کشمیر میں نہتے شہریوں اور معصوم بچوں کو دہشتگردی کے ذریعے قتل کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ذمرے میں آتا ہے،فلسطین میں اپنی مائوں کی آنکھوں کے سامنے ہزاروں بچوں کا قتل عام دنیا کے جدید اصولوں اور عالمی انسانی حقوق کے منافی ہے۔

انہوںنے نوجوان بچوں اور بچیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان پر زور دیاکہ وہ اپنی مائوں کی عزت کریں کیونکہ دنیا اور آخرت کی کامیابیاں اور کامرانیاں اس عظیم رشتے کی منفرد اور بے لوث، غیر مشروط محبت،قربانی اور مشکل وقت میںراحت و سکون فراہم کرنے کا ذریعہ ہے، ہر قوم اپنی مائوں کا شکر گزار ہے جو بے پناہ محبت اور شفقت کے ساتھ پرورش اور رہنمائی کرتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں