راولپنڈی میں آئیسکو کے 14 ہزار سے زائد اے ایم آئی میٹرز نصب
اتوار 12 مئی 2024 18:50
(جاری ہے)
تاہم انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹھیکیدار کی خدمات حاصل کرنے کے بعد منصوبے کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کے لئے روزانہ تقریبا 2000 اے ایم آئی میٹرز لگائے جائیں گے۔
اسلم خان نے بتایا کہ یہ منصوبہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی فنانشل اسسٹنٹ کے ساتھ 89 ملین ڈالر کی لاگت سے چل رہا ہے اور یہ بینک کی فنانسنگ کے تحت بجلی کی تقسیم میں اضافے کے دوسرے سرمایہ کاری پروگرام کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کے معاہدے پر 3 ستمبر 2022 کو دستخط کیے گئے تھے جبکہ معاہدے کی مؤثریت کی تاریخ جنوری 2023 تھی۔اسلم خان نے کہا کہ آئیسکو کے ہیڈ آفس اور گجر خان میں مین ڈیٹا سینٹر اور بیک ڈیٹا سینٹر پہلے ہی قائم کیے جا چکے ہیں۔ چیف انجینئر آپریشن آئیسکو نے مزید کہا کہ اے ایم آئی سسٹم پر منتقل ہونے سے بجلی کے میٹروں کی چوبیس گھنٹے نگرانی کے ذریعے ٹرانسمیشن کو منظم طریقے سے کنٹرول کرنے کے ساتھ بجلی چوری کا مستقل خاتمہ ہوگا۔چیف انجینئر نے بتایا کہ یہ ٹیکنالوجی پاور سیکٹر کے نقصانات کو کم کرنے، بلنگ اور ریکوری کے معیار کو بہتر بنانے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے اور صارفین کی غلط یا اوور بلنگ کی شکایات کو دور کرنے میں مدد دے گی۔ منصوبے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اسلم خان نے کہا کہ اے ایم آئی سسٹم میٹر ریڈنگ میں انسانی مداخلت کو ختم کرے گا، کسٹمر سپورٹ میں اضافہ کرے گا، بہتر پیمائش، زیادہ درست بلنگ، کھپت پر کنٹرول کی ڈگری اور آئیسکو کی غیر تکنیکی نقصانات کو کم کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ آٹومیٹک 100 فیصد درست اور بروقت میٹر ریڈنگ سے میٹر ریڈنگ پر آنے والے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔ بجلی چوری، ٹرپنگ، بجلی کی خرابی یا خراب میٹر کی صورت میں ڈیٹا سینٹر میں آٹومیٹڈ اطلاع موصول کی جائے گی اور متعلقہ ایس ڈی او کو مختصر وقت میں اصلاح کی ہدایت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صارفین موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے روزانہ بجلی کی کھپت کی مانیٹرنگ کرکے اپنے بجلی کے بلوں کو کنٹرول کرسکیں گے۔اسلم خان نے کہا کہ ڈیٹا سینٹر سے میٹرز اور ٹرانسفارمرز پر لوڈ کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ سے ٹرانسفارمرز، میٹرز جلنے کی شرح اور ادارے کے آپریشنل اخراجات میں نمایاں کمی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے درخواستیں 31 مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..
واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری
آئی ایم ایف نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے اقدامات ناگزیر قرار دے دیئے
انٹرنیشنل ریسرچ کونسل برائے مذہبی امور کے زیر اہتمام نو روزہ آزادی فیلوشپ پروگرام اختتام پذیر
ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ایکو سولائزیشن ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کا پیر مہر علی شاہ اور زرعی یونیورسٹی کے اشتراک ..
پاکستان میں سونے کے کاروبار سے کوئی ٹیکس حاصل نہیں کیا جاتا جبکہ تنخواہ داروں اور عام شہریوں پر ٹیکس ..
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کا سیکٹر ایف۔14 اور ایف۔15 کی حتمی الاٹمنٹ پالیسی پر سپریم کورٹ ..
بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانے کا سب سے بڑے کھیلوں کے ایونٹ میں ریفریشمنٹ کا اہتمام، خصوصی سٹال لگایا ..
آسٹریلوی ٹیم پاکستا ن کے خلاف والی بال سیریز کھیلنے اسلام آباد پہنچ گئی
سی ڈی اے نے سیکٹر I-12 میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 75 سے زائد غیر قانونی کمرے مسمار کردئیے گئے
10 ماہ میں پاکستان کی علاقائی برآمدات میں 20.61 فیصد اضافہ
اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے عملہ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں شکار کی کوشش ناکام بنادی، شکاری ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
خیبر پختونخوا کابینہ میں رد و بدل کا امکان
-
آئی ایم ایف نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے اقدامات ناگزیر قرار دے دیئے
-
پاکستان میں سونے کے کاروبار سے کوئی ٹیکس حاصل نہیں کیا جاتا جبکہ تنخواہ داروں اور عام شہریوں پر ٹیکس کا سارا بوجھ لادا جاتا ہے. مفتاح اسماعیل
-
سینئر اداکار طلعت حسین کی نماز جنازہ ادا ، سپرد خاک کردیا گیا
-
کراچی میں جعلی پٹرول، ڈیزل بنانے والا گودام پکڑا گیا
-
لوٹ مار کو ختم کریں گے اور یہ سب اللہ کے فضل وکرم اور بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں ممکن ہوگا،عارف علوی
-
خیبرپختونخوا میں گندم کی خریداری میں بے قاعدگیوں اور خلل پر دو افسران کو معطل
-
لاہور پولیس نے شاہ محمود قریشی کی مزید 8 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی
-
سیاحوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے پتریاٹہ کیبل کار کو بحال کر دیا گیا ہے، ریجنل منیجر پتریاٹہ چیئر لفٹ معظم نذیر
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی پر برہم
-
ہمارے دروازے بامقصد بامعنی مذاکرات کے لئے تمام جماعتوں کے لئے کھلیں ہیں ‘ احسن اقبال
-
آرمی چیف کا ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ٹیلیفونک رابطہ