آزادی مارچ،مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت اجلاس

،پلان بی کو حتمی شکل دیدی گئی

منگل 12 نومبر 2019 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2019ء) آزادی مارچ سے متعلق جمعیت علماء اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت اجلاس ختم،پلان بی کو حتمی شکل دیدی گئی۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) کے چاروں صوبائی امرائ نے پلان بی پر اپنی تیاری پربریفنگ دی۔مولانا فضل الرحمان نے چاروں امرائ کی پلان بی پرتیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اورپنجاب میں اہم شاہراہیں بند کرنیکی منصوبہ بندی کی گئی ہے راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی اہم مقامات پر لاک ڈاون کا منصوبہ پلان میں شامل ہے ۔ترجمان مولانا فضل الرحمان کے مطابق فیصلوں کا اعلان مولانا فضل الرحمان جلسہ گاہ میں کریں گے،۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے رہبر کمیٹی کو فوری طور پر جلسہ گاہ بلا لیا۔مولانا فضل الرحمان فیصلوں کی رہبر کمیٹی سے منظوری لیں گے،۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں