سی ڈی اے اور سینٹری ورکر کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

تنخواہوں عدم ادائیگی کی صورت میں (کل) سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کریں گے، مظاہرین کا اعلان

پیر 18 نومبر 2019 23:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) سی ڈی اے /ایم سی آئی کے سینٹری ورکرز کی جانب سے تین ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ پیر کو ہونیو الے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہاکہ گذشتہ تین ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئیں، بچوں کی فیس اور یوٹیلٹی بلز دینے سے بھی قاصر ہیں۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے کہاکہ گذشتہ دو عیدوں پر کیے گئے کام کے واجبات بھی تاحال نہیں دئیے گئے ،ہوشربا مہنگائی میں تنخواہوں کے بغیر گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے، کرسمس کا مہینہ شروع ہونے والا ہے ہم عید کس طرح منائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ جب تک ہماری تنخواہیں ادا نہیں کی جاتیں ہم کام نہیں کریں گے ۔مظاہرین نے احتجاج روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔ مظاہرین نے کہاکہ تنخواہوں عدم ادائیگی کی صورت میں (آج) منگل کو سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں