وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرور خان نے محکمہ موسمیات لاہور مرکز میں جدید میڈیا سینٹر کا افتتاح کیا

ہفتہ 25 جنوری 2020 23:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرور خان نے محکمہ موسمیات لاہور مرکز میں ایک پروقار تقریب میں جدید میڈیا سینٹر کا افتتاح کیا جہاں سے مقامی زبانوں پنجابی اور سرائیکی میں موسم کی معلومات عوام تک پہنچائی جائیں گی۔ ترجمان ایوی ایشن کی طرف سے ہفتہ کویہاں جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر کی ہدایات پر محکمہ موسمیات نے مخصوص ٹال فری ہیلپ لائننمبر 1315 کا بھی اجرائ کیا۔

(جاری ہے)

اس ٹال فری ٹیلی فون 1315 کے ذریعے عوام کو ہمہ وقت پاکستان کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رکھا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کے وژن اور وفاقی وزیر کی ہدایات پر عوام کی سہولت کے پیش نظر محکمہ موسمیات کو جدید اور فعال بنایا جارہا ہے تاکہ عوام اور خصوصا کسانوں کو بدلتے موسموں اور بدلتی آب و ہوا سے بروقت باخیر رکھا جائے۔ ڈی جی موسمیات محمد ریاض، چیف میٹ ڈاکٹر حنیف اور صاحبزادہ خان نے اس حوالے سے بتایا کہ محکمہ موسمیات نے موسم کی تازہ ترین صورتحال آڈیو اور ویڈیو کی شکل میں روزانہ کی بنیاد پر ویب سائٹ ، موبائل ایپ اور یو ٹیوب چینل کے ذریعے عوام تک پہنچانے کا عمل شروع کردیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں