ٹائیگر فورس دور دراز علاقوں میں بھی غریبوں کی مدد کر رہی ہے

مستحق خاندانوںمیں ان کے ہاتھوں خوردنی اشیاء کی تقسیم میں کوئی حرج نہیں ہے،چوہدری فواد حسین

ہفتہ 6 جون 2020 01:25

اسلام آباد ۔ 5 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس دور دراز علاقوں میں بھی غریبوں کی مدد کر رہی ہے،مستحق خاندانوںمیں ٹائیگر فورس کی جانب سے خوردنی اشیاء کی تقسیم میں کوئی حرج نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی ٹائیگر فورس دور دراز علاقوں میں بھی غریبوں کی مدد کر رہی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنی حکومتوں کے دوران لوٹ مار کی اور غریبوں کی کوئی مدد نہ کی ۔

پاکستان سٹیل ملز جیسے بیمار یونٹوں کی نجی کاری کے متعلق انہوں نے کہا کہ قومی خزانہ خسارے میں جانے والے اداروںپر خرچ کرنے کے بجائے تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خرچ کیا جانا چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں